انڈونیشیاکا فوجی طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گرکر تباہ،پائلٹ سمیت پانچ ہلاک

جمعرات 11 فروری 2016 11:28

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) ایک انڈونیشیا فوجی طیارہ ایک آزمائشی پرواز کے دوران بدھ کو مشرقی جاوا کے ایک گنجان آباد علاقے میں ایک مکان سے جا ٹکرایا۔ طیارے کے پائلٹ کے علاوہ اس مکان کے دو رہائشی، ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ایئر فورس کمانڈر جوکو سینو پوترو کے مطابق جاوا کے علاقے مالانگ میں قائم عبدل الرحمان صالح ایئر بیس سے آزمائشی پرواز کے لیے اْڑنے والا یہ فوجی طیارہ 45 منٹ تک پرواز کرتا رہا جس کے بعد اْس کا زمینی عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک انجینیئر سوار تھے۔ انجینیئر ہنوز لاپتہ ہے۔

متعلقہ عنوان :