تیونس کی حکومت نے اگلے ہفتے ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 11 فروری 2016 11:28

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)تیونس کی حکومت نے آئندہ ہفتے ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا، نومبر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی اگلے ہفتے ختم ہوجائیگی ،میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ تیونس کے آئین کے مطابق ایمرجنسی کی حالت میں صدارتی دفتر اور مسلح افواج کو مزید اختیارات حاصل ہوجاتے ہیں اور کچھ عوامی حقوق منسوخ کردئیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی دفتر کے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ ایمرجنسی میں توسیع کا فیصلہ وزیر اعظم اور سپیکر پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔تیونس کے صدر بیجی قائد السبسی نے پچھلے ماہ کے دوران دارالحکومت میں خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ یہ حملہ حالیہ سال میں ہونے والا تیسرا بڑا حملہ تھا جس میں 12 صدارتی گارڈز ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے تیونس میں اسلام پسند شدت پسندوں نے غیر ملکی سیاحوں پر دو حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں 59 سیاحوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے