کراچی،کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک

جمعرات 11 فروری 2016 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) کراچی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ پولیس رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایس آئی یو پولیس سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ہلاک ملزمان بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیر شاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان گودام کے منشی اور مینجر ہیں ، ملزمان چوری کا سامان خریدتے تھے۔ بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں چھاپہ مار کر تین منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :