شیخوپورہ ٹریفک حادثے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے،مجموعی تعداد 16ہوگئی

جمعرات 11 فروری 2016 11:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) شیخوپورہ کے قریبی علاقے مانانوالہ میں ٹریفک حادثے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد16ہوگئی ، کون دلاسہ دے گا ، عمر بھر رونے والوں کو ہر طرف آہ و بکا اور سسکیاں تھیں ۔

(جاری ہے)

کئی گھر اجڑ گئے ، کئی پھول مسکانے سے پہلے مر جھا گئے ، فیصل آباد لائے جانے والے تین زخمی دم توڑ گئے۔تھانہ مانانوالہ میں ٹینکر کے ڈرائیور نور محمد ٹینکر کے مالکان اور کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ سب انسپکٹر زاہد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :