امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سر براہ نے آپرین ضرب عضب کو کامیاب قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 11:20

امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سر براہ نے آپرین ضرب عضب کو کامیاب ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کامیاب قرار دے دیا۔ونسنٹ اسٹیورٹ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے پُرتشدد واقعات میں کمی آئی ۔

ونسٹ اسٹیورٹ کاکہنا تھا کہ مستقبل میں اسلام آباد کو دہشت گردوں، فرقہ وارانہ عناصر اور علیحدگی پسندوں سے خطرات کا سامنا رہے گا۔ داعش خراسان چیپٹر اور القاعدہ کا برصغیر چیپٹر اسلام آباد کے لیے اہم خطرہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے جبکہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کو انتہاپسندوں سے لاحق خطرات کا بھی بھر پور علم ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ونسٹ اسٹیورٹ نے کہا کہ گذشتہ برس کے آخر میں اعلیٰ سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے مابین کیے گئے رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات میں کمی آئی ۔ لیکن بھارت میں کسی دہشت گرد حملے کی صورت میں کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :