وزیر اعظم نواز شریف آئندہ چھ ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ کر دیں گے ۔ معروف صحافی مبشر لقمان کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 10:58

وزیر اعظم نواز شریف آئندہ چھ ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ کر دیں گے ۔ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ چھ ماہ تک اس ملک کا دیوالیہ نکال دیں گے ۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف قطر کے دورے کے دوران ایل این جی کی ایک ڈیل پر دستخط کریں گے۔جس کے بعد ہمار املک مزید قرضوں میں ڈوب جائے گا ، اور ملک کی صورتحال خوفناک ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو اتنے قرضوں میں ڈوبا کر بالآخر نیوکلئیر پروگرام کو رول بیک کر دیا جائے گا ۔ قرضوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان کو نیوکلئیر پروگرام کو رول بیک کرنے کی شرط پر امداد اور عطیات جاری کیے جائیں گے جس سے ملک کی حالت بد تر ہو جائے گی۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایران کے ساتھ کیا جانے والا سستا معاہدہ چھوڑ کر قطر کا رُخ کیا ، جس میں زیادہ پیسے بھی ایران ہی کے صرف ہونا تھے، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :