نیب نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے پاک پی ڈبلیو کے پانچ افسروں کو گرفتار کر لیا

بدھ 10 فروری 2016 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کارروائی کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے پاک پی ڈبلیو کے پانچ افسروں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے لاہور میں کارروائی کرکے پاک پی ڈبلیو کے پانچ افسروں کو گرفتار کر لیا گرفتار کیے جانے والے افسروں پر اپنی مرضی سے منصوبے کے ڈیزائن تبدیل کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ گرفتار کیے جانے والے افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :