چینی سفیر نے بتایا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ہے ، ہمیں ابھی بھی وفاق کی طر ف سے دھوکہ دیا جارہا ہے، چیلنج کرتا ہوں اگر سی پیک کا خیبرپختونخوا کو کوئی فائدہ نہ ہواتو میں یہ روٹ اس صوبے سے کبھی گزرنے نہیں دوں گا ، مجھے احتساب کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں ،میرے گھر کبھی حرام نہیں گیا اور نہ ہی جائے گا ، ہمارا احتساب کمیشن ابھی بھی مثالی ہے ہم نے کسی کے اختیارات کم نہیں کئے ، پرویز رشید کو بلین ٹری منصوبے پر جوابدہ نہیں ہوں ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 10 فروری 2016 23:38

چینی سفیر نے بتایا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ہے ، ہمیں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بارے وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اطمنان کااظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مجھے چینی سفیر نے بتایا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک منصوبے کا حصہ نہیں ہے ، ہمیں ابھی بھی وفاق کی طر ف سے دھوکہ دیا جارہا ہے، چیلج کرتا ہوں اگر سی پیک کا خیبرپختونخوا کو کوئی فائدہ نہ ہواتو میں یہ روٹ اس صوبے سے کبھی گزرنے نہیں دوں گا ، مجھے احتساب کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں ،میرے گھر کبھی حرام نہیں گیا اور نہ ہی جائے گا ، ہمارا احتساب کمیشن ابھی بھی مثالی ہے ہم نے کسی کے اختیارات کم نہیں کئے ، پرویز رشید کو بلین ٹری منصوبے پر جوابدہ نہیں ہوں ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل(ر) حامد خان کے کام پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے ان کے اختیارات میں کمی نہیں بلکہ کمیشن کے دیگر افراد کو بھی فیصلوں میں شامل کیا ہے اس طرح اب فیصلے صرف ڈی جی نہیں بلکہ کمیشن کے دیگر افراد کی مرضی سے بھی ہوں گے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے احتساب کمیشن سے کوئی خطرہ نہیں تھا اور نہ ہی میرے گھر میں کبھی ایک روپیہ بھی حرام کا نہیں گیا اور نہ ہی جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی احتساب کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا احتساب کمیشن ابھی مثالی ہے اور احتساب اسی طرح جاری رہے گا ۔ ڈی جی جنرل(ر) حامد خان کے جانے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ ہم نے 6مہینے احتساب کمیشن میں ترمین کے لئے مشاورت کی تھی اس کے بعد تبدیلیاں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ کو متفقہ طور پر پاس کیا تھا۔

خیبرپختونخواہ میں احتساب کا ایسا نظام بنایا ہے کہ اب کوئی بھی کرپشن نہیں کر سکتا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے اپنے کلینک چلا رہے ہیں ،ہم اسپتالوں کی نجکاری نہیں کر رہے ۔لازمی سروس ایکٹ پر عدالت نے عمل درآمدکرانے کا حکم دیا ہے ۔اسٹیٹس کو نے سارا نظام تباہ رکردیا تھا ہم عوام کو جوابدہ ہیں ۔ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج ہی چینی سفیر نے بتایا کہ مغربی روٹ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں ہے ۔ ہمیں ابھی بھی وفاق کی طر ف سے دھوکہ دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں چیلج کرتا ہوں اگر سی پیک کا میرے صوبے کو کوئی فائدہ نہ ہواتو میں یہ روٹ اس صوبے سے کبھی گزرنے نہیں دوں گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ میں بلین ٹری منصوبے پر پرویز رشید کو جوابدہ نہیں ہوں ان کو تو پنجاب کے علاوہ پاکستان کے کسی صوبے کے جغرافیے کا کوئی علم نہیں ہے ۔