صو با ئی حکو مت ڈاکٹروں سمیت ہیلتھ سروس سے جڑے تمام ملازمین کے جائزمطالبات پہلے بھی منظور کیے ہیں ، آئندبھی کر ے گی،صو با ئی وزیر براے صحت شہرام خان ترکئی

بدھ 10 فروری 2016 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے سینئر صو با ئی وزیر براے صحت شہرام خان ترکئی نے کہاصو با ئی حکو مت ڈاکٹروں سمیت ہیلتھ سروس سے جڑے تمام ملازمین کے جائزمطالبات پہلے بھی منظور کیے ہیں اور آئندبھی کر ے گی ، آئے روز ہڑتال کسی مسلئے کا حل نہیں، حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ریفامز ایکٹ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر سے سے طویل مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی نے اس قانون کو متفقہ طور پر منظور کیا دوسری طرف لازمی خدمات کا قانوں پشاور ہائی کوٹ کی ہدایت کی روشنی میں نافذکیا گیا ہے اور عدالت کے احکامات پر عملدرآمدصو با ئی حکو مت اور ڈاکٹروں دونوں پر یکساں طور پر لازم ہے جو بھی اس پر عملدارمد کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کا بھی مرتکب ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز مختلف ٹی وی چینلز کو الگ الگ انٹرویوز دیتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا صو با ئی حکو مت عوام سے کیے گے تمام وعدوں کے عین مطابق ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے اور انھیں مالی و انتظامی خودمختاری دیکر ان طبی اداروں میں غریب عوام کے لیے علاج و معالجے کے معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناچاہتی ہے اورہسپتالوں کے 95 فیصد سے زیادہ ملازمین اس کی حمایت کر رہے ہیں مگر چند مٹھی بھر عناصر اپنی ذاتی مفادات اور پرائیویٹ کاروبار چمکانے کے لیے اس کی مخالفت کر رہے ہیں جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے اور حکو مت ایسے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹے گی۔

(جاری ہے)

بعض سیاسی عناصر کی طرف سے ہسپتالوں کے احتجاجی ملازمیں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نام پر ان کو احتجاج اور حکو مت کے خلاف اکسا نے کی بھرپور مذمت کر تے ہوئے شہرام خان ترکئی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر ریفامز ایکٹ اسمبلی سے منظور کر وایا اب وہ ہی اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں جو ان کی سیاسی کمزوری اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔