علماء نے پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا ، وہی اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے،علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کا نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب
بدھ 10 فروری 2016 22:54
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ علماء نے پاکستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا اور وہی اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے۔وہ حدیقہ العلوم پشاور میں جمعت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ قائد اعظم نے قیام پاکستان سے قبل سو مرتبہ اس میں نفاذ اسلام کی بات کی تھی اور آزادی کے بعد وہ13 ماہ زندہ رہے اور اس دوران انھوں نے 13مرتبہ اپنی تقاریر میں نفاذ اسلام کی بات کی تھی۔مصور پاکستان علامہ اقبال نے خطبہ آلہ آباد میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ریاست کے قیام کی بات تھی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی تحریک کے دوران ہزاروں لوگ شہید ہوئے ان سب کی منزل نفاذ اسلام تھا۔
اس لیے اگر یہاں پر اسلام نافذ نہ ہوا تو یہ قائد اعظم،علامہ اقبال اور شہدائے پاکستان سے بغاوت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ آئین پاکستان کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔پاکستان میں جاری تمام نظام ناکام ہو چکے ہیں۔سرمایہ داروں اور جاگیرداروں اور اشرافیہ کے لیے قائم اس نظام کو دریائے سندھ میں ڈبونا چاہیے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کے وسائل موجود ہیں۔دنیا کا بہترین دریائی نظام یہاں پر آہے ۔پن بجلی کی بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے۔ہمارے صوبہ سے سوئی سے بڑھ کر گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اس کے باوجود یہاں پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔خوراک کے لیے ہم دنیا کے محتاج ہے۔ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف نے ہمیں یر غمال بنا کر رکھا ہے۔ اس کی واحد وجہ نا اہل قیادت ہے۔جماعت اسلامی نے سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تحریک شروع کی ہوئی ہے جس میں پاکستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،صحت کی سہولیات میسر ہوں گی۔ملکی وسائل شفاف ہاتھوں میں ہوں گے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔علما کی قیادت میں اس ملک سے سرمایہ داروں کے نظام کو الوداع کریں گے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے۔ہیں ہم اس کی پاسبانی کریں گے۔ علما ہمارے پیشوا اور پیش امام ہیں ان کی قیادت میں نفاذ اسلام کی جدوجہد منزل پر پہنچا کر رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.