نئے صوبے نہیں بنے تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، وسیم اختر

تحریک انصاف بھی نئے صوبوں کے حق میں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما کراچی میئر کیلئے نامزد امیدوار وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگرنئے صوبے نہیں بنے تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا،تحریک انصاف بھی ملک میں نئے صوبوں کے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترکا کہنا تھا کہ22کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئے،اگر ملک میں مزید نئے صوبے نہیں بنے تو یہ جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ ہوگا۔

تحریک انصاف بھی ملک میں نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے،نئے صوبے بنانا وقت کا تقاضا ہے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کیا،تیسری قوت معاملات بگاڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو صاف و سرسبز کرنا جانتے ہیں،اختیارات دیں اور ہمیں کام کرنے دیں،ہر ایک چاہتا ہے کہ ہمارا گھر صاف ہو

متعلقہ عنوان :