اینگرو فاوٴنڈیشن نے ڈھرکی اور قادر پور میں اپنے13 اڈاپٹڈ اسکولوں میں مطالعہ پروگرام کا آغازکر دیا

پرائمری جماعتوں کے 1300 بچوں کی اردو انگریزی اور سندھی میں مطالعہ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا

بدھ 10 فروری 2016 22:45

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) اینگرو فاوٴنڈیشن نے یو ایس ایڈ کی 22ملین روپے کی گرانٹ سے ڈھرکی اور قادر پور میں اپنے13 اڈاپٹڈ اسکولوں میں مطالعہ پروگرام کا آغازکر دیا۔

(جاری ہے)

اینگرو ریڈنگ پروگرام کے عنوان سے شروع کیے جانے والے پروگرام میں یو ایس ایڈ کی مالی تعاون سے پرائمری جماعتوں کے 1300 سے زائد بچوں کی اردو انگریزی اور سندھی میں مطالعہ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

گرانٹ میں کمپیوٹر سے مزین لینگویج لیبارٹری، ونٹر کیمپ ،سمر کیمپ، سکول کی سطح پر اور بین اسکول سطح پر سپیلنگ اور ریڈنگ کے مقابلے بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بالغان میں خواندگی کو بڑھانے کے لیے کلاسز کا اجرا ہوگا جس میں ہمسایہ کمیونٹیوں کی200 خواتین کو بنیادی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ان سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :