خدمت کارڈ پروگرام انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے،ملک محمد اقبال چنڑ
بدھ 10 فروری 2016 22:43
لاہور۔10فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء ) صو بائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے‘ پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
بدھ کے روز خدمات کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔(جاری ہے)
جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس پروگرام کے استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے بی آئی ایس پی سے غربت کے معیار کو جانچنے کے لئے کئے گئے سروے کے اعداد و شمارحاصل کئے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیاتو175,000 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ۔18 سال سے کم اور18 سے زائد عمر کے معزور افراد کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کرکے ا ضلاع کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔اضلاع میں تحصیل کی سطح پر خدمت کارڈ کا اجراء طبی معائنہ اور بائیو میٹرک تصدیق پر کر دیا جائے گا۔اس میں اہم بات یہ ہے کہ18 سال سے کم عمر افراد کے طبی معائنہ کے بعد کارڈ انکی والدہ کے نام پر جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام صوبہ بھر کے انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.