مسلم لیگ(ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کی سی ٹی او لاہور سے ملاقات‘ٹریفک کے مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 10 فروری 2016 22:43

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و سٹیزن پولیس بزنس لائزن کمیٹی کے چےئرمین خواجہ خاور رشیدکی قیادت میں تاجروں کے وفد نے لاہور میں اورنج ٹرین سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہونے کی وجہ سے سرکلر ،شاہ عالم،لارنس اور دیگر اہم روڑز اور مارکیٹوں میں ٹریفک کے مسلسل بلاک رہنے کے حوالے سے چیف ٹریفک آفسر طیب حفیظ چیمہ سے خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے تاجروں کو متبادل روٹس کے ذریعے ٹریفک کی مکمل بحالی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے،جس کے بعد ان تمام روڑز اور مارکیٹوں میں لفٹر اور اضافی وارڈن تعینات کر دئیے گئے۔اس موقع پر سی ٹی او نے دکانوں اور پلازوں کے مالکان کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے تجاوزات کو ختم نہ کیا تو ان کے خلاف بلا امتیاز بھر پور ایکشن لیا جائے گاجس کا نہ تو کوئی ایسوسی ایشن اور نہ ہی پولیس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ہو گا۔اس موقع پر سٹیزن پولیس بزنس لائزن کمیٹی کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے سی ٹی او طیب حفیظ کے فوری ایکشن لینے کے فیصلے کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :