Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا دی نیشن لاہور کے بزنس ایڈیٹر عبدالشکور بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 10 فروری 2016 22:39

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دی نیشن لاہور کے بزنس ایڈیٹر و لاہور پریس کلب کے لائف ٹائم ممبر عبدالشکور بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات