وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کیں‘ شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے،صدر عالمی بینک جم یونگ کم
بدھ 10 فروری 2016 22:39
لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کی ہیں جس کے مثبت نتائج دیکھ کرمجھے خوشی ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایک بیان میں عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے شاندار طریقے سے نتائج کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں اوران کی قیاد ت میں پنجاب حکومت ایک عزم کے ساتھ عوامی فلاح کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔
عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متاثرکن قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار فلاحی پروگرامز شروع کررکھے ہیں جوکہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور فلاح عامہ کے لئے متعددپروگراموں پر تیزرفتاری سے عملدرآمدقابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.