سوئی کے علاقہ پیرسوری دربار کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،زیرزمین نصب بارودی سرنگ کوبرآمد

بدھ 10 فروری 2016 22:38

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقہ پیرسوری دربار کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے زیرزمین نصب بارودی سرنگ کوبرآمد کرتے ہوئے اس کو ناکارہ بنادیا مذکورہ بارودی مواد سے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔