منگھو پیر میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

بدھ 10 فروری 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) منگھو پیر میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں کو د گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا،منگل کو حساس اداروں اورپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود ی مواد برآمدہوا ہے اور ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے ،باخبر ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ بنایاہوا تھا۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کی ملزمان کے قبضے سے لسٹیں برآمد ہوئی ہیں،ملزمان مٹھائی کے ڈبو میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :