ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے لائیو پروگرام میں غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پر پیمرا کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 22:35

ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے لائیو پروگرام میں غیر اخلاقی الفاظ استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے لائیو پروگرام میں غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پر پیمرا کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے پر مختلف ٹی وی چینلز کو جرمانے کرنے کا سلسلے جاری ہے۔ پیمرا کی جانب سے اب نجی ٹی وی چینل جیو کہانی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جیو کہانی پر مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی والدہ سے متعلق غیر اخلاقی الفاط کے استعمال پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔