آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شہری کی جانب سے لگائے گئے دلچسپ بینر کے انٹرنیٹ پر چرچے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 22:35

آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شہری کی جانب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، شہری کی جانب سے لگائے گئے دلچسپ بینر کے انٹرنیٹ پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر آرمی چیف راحیل شریف سے متعلق ایک دلچسپ بینر کی تصویر کا کافی چرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ بینر پر ایک شہری کی جانب سے آرمی چیف کیلئے ایک دلچسپ اور خصوصی پیغام تحریر کیا گیا ہے۔

شہری نے آرمی چیف کو مدت ملازمیت میں توسیع لینے کیلئے رضامند کرنے کیلئے پیغام تحریر کیا ہے کہ " خدا کیلئے! جانے کیباتیں جانے دو۔۔۔"۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی جانب کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔ آرمی چیف کے اس اعلان پر عوام کی جانب سے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کی درخواست کی جا رہی ہے۔