انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی نادرا حکام کو بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت
9ہزار مشکوک دوہرے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، نادرا حکام کی کمیٹی کو بریفنگ الیکشن کمیشن نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،غلط کوائف والے 1 لاکھ 36ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا ہے، وفاقی وزیر زاہد حامد کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 فروری 2016 22:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی نادرا حکام کو بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی زاہد حامد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے 6 ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کا تجربہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،نادرا کی جانب سے 72ہزارمشکوک شہریت کے حامل افراد کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔
بدھ کو وفاقی وزیر اور چیئرمین کمیٹی زاہد حامد کی صدارت میں انتخابی اصلاحات کیذیلی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں بلاک شناختی کارڈز، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کے معاملے پر نادرا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور کہاگیاکہ 9ہزار مشکوک دوہرے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرزاہد حامد نے کہاکہ غلط کوائف والے 1 لاکھ 36ہزار شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.