وزیراعلیٰ پنجاب کا مانانوالہ میں ٹینکر اور کار تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار،زخمی افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کا حکم، حادثہ کی رپورٹ طلب

بدھ 10 فروری 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مانانوالہ میں گیس سلنڈروں سے بھرے ٹینکر اور کار میں تصادم کے باعث خواتین اساتذہ اور معصوم طالب علموں سمیت دیگر قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دارڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔