بورے والا، ہیڈ کانسٹیبل احمد حسن جوئیہ عمرہ کی اد ائیگی کے دوران مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

بدھ 10 فروری 2016 22:18

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ہیڈ کانسٹیبل احمد حسن جوئیہ عمرہ کی اد ائیگی کے دوران مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق نوجوان 34سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل احمد حسن جوئیہ ایک ہفتہ قبل اپنی بیوی اور اکلوتی معصوم بیٹی کے ہمراہ عمرہ کی اد ائیگی کے لئے مدینہ شریف گئے ہو ئے تھے کہ اسے اچانک بخار ہو گیا دوائی کھانے کے بعد اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملے احمد حسن جوئیہ کو جنت البقیع میں سپر د خاک کر دیا گیا متوفی کی بیوی اور معصوم بچی آج پی آئی اے کی پرواز سے واپس اپنے گھر چک 114ای بی پہنچ گئی