مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بھرپور مخالفت کریں گے ،کسی سیاسی جماعت یا گروپ کی حمایت کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا،ملک انور خان

بدھ 10 فروری 2016 22:17

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) رہنما تحریک انصاف ،سابق صوبائی وزیر کرنل ملک انور خان نے کہا ہے کہ ضلع کونسل اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی بھرپور مخالفت کریں گے کسی سیاسی جماعت یا گروپ کی حمایت کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گاعمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل کی دلدل سے تحریک انصاف کی قیادت ہی نکالے گی میونسپل کمیٹی فتح جنگ اور جنڈ میں میجر گروپ کے ساتھ اتحاد ہو گیا ہے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ایک ملاقات میں کرنل ملک انور خان نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع اٹک کے رہنماؤں ضلعی آرگنائزر ایم پی اے اعجاز بخاری ،سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان نے عمران خان کو ضلع کے بلدیاتی الیکشن میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے الیکشن سے متعلق تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کونسل اٹک میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکی بھرپور مخالفت کی جائے گی کرنل ملک انور خان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا گروپ کی حمایت کا فیصلہ عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :