اٹک، سٹی پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا

بدھ 10 فروری 2016 22:17

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک ملک ارشد کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک خاتون معراج بی بی ساکن محلہ امین آباد سے رکشہ کے ذریعے بس سٹینڈ روانہ ہورہی ہے جس کے پاس بھاری مقدار میں ہیرو ئن ہے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نشاندہی کردہ رکشہ پر سوار خاتون کو گرفتار کرکے تلاشی لی تو ملزمہ سے ڈیڑھ کلو ہیرؤ ئن برآمد ہوئی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے بتایاکہ یہ ہیروئن چکوال اور تلہ گنگ لے کرجارہی تھی جہاں لوکل منشیات فروشوں کے حوالے کرناتھی ہیروئن کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :