تعلیمی اداروں کیلئے تشکیل کردہ سیکورٹی پلان پر سو فیصد عمل درآمدیقینی بنایا جائے،حبیب الرحمن گیلا نی کی ہدایت

بدھ 10 فروری 2016 22:13

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سیکرٹری عشرو زکوۃ پنجا ب حبیب الرحمن گیلا نی نے ہد ایت کی ہے کہ فول پروف سیکورٹی انتظا ما ت کو یقینی بنا نا حکو مت پنجا ب کی اولین ترجیحا ت میں سر فہرست ہے چنا نچہ تما م تعلیمی اداروں کے ذمہ دا رحکا م تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے حکو مت کے تشکیل کر دہ سیکورٹی پلا ن پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ئیں یہ با ت انہو ں نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس میں سیکورٹی انتظا ما ت کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔

سیکرٹری عشرزکواۃ نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ ، گو رنمنٹ پو سٹ گریجو ایٹ وومن کا لج لیہ ،بوائز و گرلز ہا ئی سکو ل کو ٹ سلطا ن ، بوائز ہا ئی سکول جمن شاہ ، گر لز و بوائز کا لجز کو ٹ سلطا ن کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے بارے میں بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ حکو متی ہدایا ت کی روشنی میں ضلع لیہ کے سرکاری و پرائیویٹ یو نیورسٹیوں ، کا لجز اور ہا ئی ، مڈل و پرائمری سکولو ں میں باؤنڈری والز کو مقررہ معیار کے مطا بق بنا نے ، تعلیمی اداروں کی اندرونی و بیرونی ما حو ل کی سائنسی طریقہ کلوز سرکٹ کیمر وں کے ذریعے ما نیٹرنگ ، خا ر دار تا ریں لگا نے ، بیریئر کی تنصیب ، سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ کی فراہمی ، سیکورٹی گارڈز کی تربیت ، وزیٹر رجسٹرڈ رکھنے ،کنٹرول روم کا قیام ، ایسے امور کے با رے میں بتا یا انہو ں نے مزید بتایاکہ ضلع بھر کے تما م تعلیمی اداروں کی مو ثر سیکورٹی کے لئے ما نیٹرنگ کے سلسلہ میں متعلقہ حکا م مستقل بنیا دوں پر معائنے کر رہے ہیں ۔

معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ کو ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر الطا ف حسین ، ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر اعجاز حسین ،ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی ، ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق متعلقہ سکو لو ں کے ہیڈ ماسٹر ز نے اپنے اپنے اداروں میں سیکورٹی انتظا ما ت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ نے تعلیمی اداروں کے انٹری پوائنٹس پر تعینا ت سیکورٹی گارڈز کی پیشہ وارانہ اہلیت کو جا نچنے کے لئے عملی مشق کے ذریعے استعداد کار کا جائزہ لیا ۔

انہو ں نے سیکورٹی گارڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اوقات کا ر کے دوران مکمل طورپر چوکس ہو کر اپنی خد ما ت سرانجا م دیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظو ر احمد خان چانڈیہ ، اے ڈی کا لجز ساجد حسین و سیکورٹی حکام ہمر اہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :