کراچی سے پشین جانے والی گاڑی قلات کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

بدھ 10 فروری 2016 22:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) کراچی سے پشین جانے والی گاڑی قلات کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ایک شخص جاں بحق تین زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز کراچی سے پشین جانے والی تیز رفتار گاڑی الٹ گئی جس کے باعث نصیر احمدخان جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد ناصر مسود احمد ، نور احمد زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے اور زخمیوں کو قلات کے ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے مزید کارروائی قلات پو لیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :