ڈاکٹر عافیہ کی رہائی قومی مسئلہ ہے ،جدو جہد میں ساتھ ہیں ،حافظ نعیم الرحمن

حکومت مسئلے کو نظر انداز کر نے کے بجائے سفارتی سطح پر کوششیں کرے ،ادارہ نور حق میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے امریکہ میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور 14فروری کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں کی جانے والی واک میں شر کت کی دعوت دی۔ملاقات میں جماعت اسلامی ضلع شر قی کے امیر یونس بارائی اور سیکریٹر ی اطلاعات زاہد عسکری بھی مو جود تھے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ایک قومی مسئلہ ہے لیکن افسوس کہ حکومت نے اسے نظر انداز کیا ہوا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت میں آنے سے قبل کہا تھا کہ اگر ان کو اقتدار ملا تو وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کوشش کریں گے لیکن انہوں نے اپنے دورہ امریکہ میں اس مسئلے پر کو ئی بات نہیں کی ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدو جہد میں پہلے بھی شریک تھی اور آج بھی اس تحریک میں شامل ہے۔ حکمرانوں کو اس جانب متوجہ کر نے اور اس مسئلے کو بھر پور طریقے سے اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔حکومت کا فر ض ہے کہ وہ اس مسئلے کو عالمی اور سفارتی سطح پر سر کاری طور پر اُٹھائے حافظ نعیم ا لرحمن نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر کسی جرم کو ثابت کیے بغیر86سال کی سزا دینا سراسر غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ سے آنے والی صرف ایک فون کال پر گھٹنے ٹیک دینے والے حکمران قوم کی بیٹی کی غیر قانونی گرفتاری میں ملوث ہیں جنہوں نے چند ڈالر کی عوض نہ صرف ملک اور قوم کے مفادات بلکہ قومی غیرت تک کو فروخت کر ڈالا اور امریکی غلامی اور خوشنودی کے سامنے ان کو کچھ نظر نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :