ممبرسازی مہم کادوسرا روزشہر قائد کی عوام نے عمران خان کو اپنا رہبربنالیا
پی ٹی آئی عام آدمی کی پارٹی ہے تبدیلی سندھ کی عوام کا مقدربن چکی ہے، حلیم عادل شیخ
بدھ 10 فروری 2016 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں عوامی رابطہ مہم اور ممبرسازی کادوسرا روز۔انصاف بس کا ملیر اور کورنگی کا دورہ ۔جہاں سے گزرے شہریوں کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا پی ٹی آئی رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،شہری بڑی تعداد میں اپنا موبائل اور شناختی کارڈ لیکر قائد آباد میں لگائے گئے کیمپوں میں پہنچ گئے اور ممبرسازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے قائدعمران خان کے بڑے بڑے پوسٹرزاور بینرزاٹھارکھے تھے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلراور ہاتھوں میں جھنڈا اٹھائے لوگ انصاف بس (سونامی بس) پر چڑھ گئے)انصاف بس میں لگائے گئے پی ٹی آئی کے نغمے بجائے جاتے رہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے قائد آباد میں موجودہ دکانوں کے بھی دورے کیئے اور کیمپوں میں آئے ہوئے شہریو ں کو ممبر شپ حاصل کرنے کے طریقہ کار کووضح کیا اور انہیں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے پر مبارکباد بھی دیتے رہے ،میڈیا کے ساتھ بات چیت میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے لوگ عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے بعد ہماری انصاف بس عوام کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے لیے اندرون سندھ روانہ ہوگی جہاں ہم شہر شہر گوٹھوگوٹھ میں جاکر اپنے قائد کے پیغام پہنچائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس بار عوام کی طاقت سے اگلی حکومت ضرور بنائے گی اس وقت پورے پاکستان میں موجود ہر گھر میں پی ٹی آئی کا ورکر موجود ہے جو ملک میں تبدیلی لانے کے لیے قائد عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے بے چین ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہر عام آدمی کے پاس جائینگے تبدیلی سندھ کی عوام کا مقدربن چکی ہے ہم اس ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو لیکر آئینگے کیونکہ اس وقت ملک میں عام آدمی کو ہر طرح کے معاملات میں شدیدمسائل کا سامنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.