Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیاکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مرحومہ صاحب طرز ادیبہ تھیں اور ان کے لکھے ہوئے ڈرامے کئی نسلوں کیلئے یادگار حیثیت رکھتے ہیں‘محمد شہباز شریف

بدھ 10 فروری 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیاکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ صاحب طرز ادیبہ تھیں اور ان کے لکھے ہوئے ڈرامے پاکستان کی ایک سے زیادہ نسلوں کیلئے یادگار حیثیت رکھتے ہیں - انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا - وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغا م میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات