صدرممنون حسین کافاطمہ ثریابجیاکے انتقال پراظہارافسوس

فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ملک ایک ممتاز ادیبہ سے محروم ہو گیا،تعزیتی پیغام

بدھ 10 فروری 2016 22:04

صدرممنون حسین کافاطمہ ثریابجیاکے انتقال پراظہارافسوس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ملک ایک ممتاز ادیبہ سے محروم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدرنے کہاکہ اْردو نثر اور ڈرامے کے لیے فاطمہ ثریا بجیاکی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی اﷲ تعالیٰ مرحومہ فاطمہ ثریا بجیا کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے فاطمہ ثریا بجیا کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔