بلوچستان کے شمالی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں،سرد ی میں کئی گنا اضافہ

متعد د علاقوں میں گیس غائب ،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے

بدھ 10 فروری 2016 21:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر غائب لو گوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت، رود ملازئی، خانوزئی، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی، کوژک ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اکثر علاقوں میں سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے کوئٹہ شہر میں سردی کی لہر شروع ہونے سے شہر کے اکثر علاقوں میں گیس غائب ہو گئی جس کی وجہ سے لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :