کوئٹہ میں فلائٹ آپریشن بحال،تربت اور کراچی کیلئے پروازیں جاری،مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 10 فروری 2016 21:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) کوئٹہ سے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن بحال ہوگئی تربت اور کراچی کیلئے پرواز یں اڑان کر گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایکشن کمیٹی کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد 16 روز سے جاری ہڑتال ختم ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فلائٹ آپریشن بحال ہو گئی جس سے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی گزشتہ روز تربت اور کراچی کیلئے ایک ایک پرواز روانہ ہو گئے پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اب حالات معمول پر آجائیں گے اور عوام کے مشکلات ختم ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :