خیبر پختونخوا کے منصوبوں کیلئے ورلڈ بنک سے معاہدوں کو اے این پی اقتدار میں آ کر منسوخ کر دے گی،زاہد خان

کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے یا اندرونی قرضے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ضمانت شرط ہے، بیان

بدھ 10 فروری 2016 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے منصوبوں کیلئے ورلڈ بنک سے کیے گئے معاہدوں کو اے این پی اقتدار میں آنے کے بعد منسوخ کر دے گی ۔کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے یا اندرونی قرضے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ضمانت شرط ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں زاہد خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی ذاتی شخصی ضمانت کی کوئی حیثیت نہیں بیرونی قرضوں کے مخالف عمران خان کس حیثیت سے صوبہ خیبر پختونخوا کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے رہن رکھ رہے ہیں قوم نام نہاد خودار سیاستدان کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے ۔

زاہد خان نے عمران خان کی ولڈ بنک سے ملاقات اور صوبائی سرکاری ہسپتالوں کو اپنے امریکہ پلٹ رشتہ دار کے حوالے کرنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :