ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں اب تک 12ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال

بدھ 10 فروری 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں اب تک 12ارب روپے اکٹھے کیے ہیں سند ھ ہائی کورٹ نے 22کمپنیوں کی طرف سے لیے گئے حکم امتناعی کو خارج کر دیا ہے جس کے بعد ان کمپنیوں سے مرحلہ وار سپر ٹیکس وصول کیاجائے گا بدھ کو آن لائن سے بات کرتے ہوئے ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے رواں مالی سال2015-16 کے بجٹ میں 50کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدنی رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس لگایا ہے اس کے تحت بینکنگ سیکٹر سے 50فیصداور نان بینکنگ اور انفرادی ٹیکس دہندگان سے 3فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں اب تک 12ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں کچھ کمپینوں نے سپر ٹیکس نہ دینے کے لیے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا تھا جو سندھ ہائی کورٹ نے اب ختم کر دیا ہے ان 22کمپینوں سے مرحلہ وار ٹیکس وصول کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ رواں مالی سال ٹیکس ہدف کو حاصل کر لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :