خیبر پختونخوا کو پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کیلئے فوری مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، سینٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کی حکومت سے سفارش

بدھ 10 فروری 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اے جی این قاضی فارمولے کے تحت پن بجلی کا خالص منافع ادا کرنے کیلئے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ہائیڈل پاورمنافع ادا نہ کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اے جی این قاضی فارمولہ کے مطابق خالص ہائیڈل منافع کا معاملہ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا اور واپڈا کے مابین کئی سالوں سے متنازعہ چلا آرہا ہے اور حکومت نے خیبر پختونخوا کو عبوری طور پر چھ ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 18.5 ارب روپے واپڈا کی جانب سے شامل کی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت ، واپڈا اور خیبر پختونخوا کے درمیان معاملے کے حل کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دی جائے گی جسے مشترکہ مفادات کونسل میں جلد ہی پیش کردیا جائے گا رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے حکومت پاکستان کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلانے کیلئے خط لکھنے کی سفارش کی ہے

متعلقہ عنوان :