اسلام آباد ہائی کورٹ ، بیوروکریٹس کی ترقیوں کیخلاف وفاق کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

بدھ 10 فروری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کے خلاف وفاق کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی جبکہ متاثرہ بیوروکریٹس کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے،افنان کریم کنڈی نے سنٹرل سلیکشن بورڈ میں سلیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے دستاویزات عدالت میں پیش کیں،افنان کریم کنڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں بحث مکمل کرنے کے لئے مزید وقت فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پیر تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :