نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے سے بے روزگاری کا خاتمہ ، ملک ترقی کرے گا،صدر ممنون

بدھ 10 فروری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ذوالفقار چیمہ نے نیوٹیک کے جاری پروگراموں اور آئندہ کے اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پرصدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے جب نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا تب ہی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مختلف پروگراموں پر کام کررہی ہے جس سے نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ملک ترقی کرے گا