متروکہ وقف املاک بورڈ کے خواجہ اظفر جعلسازی فرا ڈ کے الزام میں گرفتار

بدھ 10 فروری 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے خواجہ اظفر کے خلاف جعلسازی فراڈ اور سرکاری ریکارڈ چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ او اور اسلام پورہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین متروکہ موقف املاک کے دفتر کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایک ہفتہ قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا گذشتہ روز خواجہ اظفر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الزامات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خواجہ اظفر کے خلاف کئی الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خواجہ اظفر جعلسازی سے چیئرمین کے دفتر میں بطور سیکرٹری بیٹھا رتا ہے جبکہ خواجہ اظفر نے بورڈ ہیڈکوارٹرز کے سیکرٹری سے زبردستی چارج لینے کی بھی کوشش کی ہے۔ ملزم پر جعلسازی فراڈ اور سرکاری ریکارڈ کی چوری کے علاوہ بھی کئی الزامات میں ملزم خواجہ اظفر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد انکشافات متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :