لاہور ،دھند کی شدت ، حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر

بدھ 10 فروری 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) لاہور شہر میں علی الصبح دھند کی شدت کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک کی پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہوئے۔ دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور کی بجائے کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر لینڈنگ کروانا پڑی۔

(جاری ہے)

جدہ سے آنے والی پرواز کو کراچی لینڈ کرنا پڑا جبکہ ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔

2منسوخ ہونے والی پروازوں کی رات 9بجے پروازیں متوقع ہیں جبکہ دھند کے باعث موٹروے کو بھی کئی گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا۔ دھند کی شدت کے باعث کئی خوفناک حادثات بھی پیش آئے جن میں کئی قیمتیں جانیں بھی ضائع ہوگئیں موٹروے اتھارٹی نے موسم بہتر ہونے اور سورج کے چمکنے کے بعد موٹروے کو کھول دیا

متعلقہ عنوان :