Live Updates

ضلعی عدالت ، دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت27 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 10 فروری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت ستائیس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان ، عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری اور ڈی جے بٹ سمیت ستائیس ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دورا ن ڈی جے بٹ عدالت میں پیش ہوئے ڈی جے بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے علاوہ بھی ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں لیکن پولیس نے صرف میرے موکل کیخلاف چالان پیش کیا ہے جب کے دیگر ملزمان کیخلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ڈی جے بٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے عدالت نے استغاثہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تمام افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ عمران خان طاہر القادری سمیت ستائیس افراد کیخلاف دفعہ 144اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :