سینیٹر نزہت صادق سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان کی قیادت میں خواتین کے کردار اور خواتین کی بڑھتی نمائندگی کے معاشی اثرات پر بات چیت

بدھ 10 فروری 2016 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر نزہت صادق سے آسٹریلین ہائی کمشنر مس مارگریٹ اینی ایڈم سن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے بلاک سی میں بدھ کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی قیادت میں خواتین کے کردار اور خواتین کی بڑھتی نمائندگی کے معاشی اثرات پر بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کے کام پر بات کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کی پہلی فائٹر پائلٹ عائشہ فاروق ،ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کلائیمبرثمینہ بیگ اور ایوارڈ یافتہ ڈاکومنٹری بنانے والی شرمین عبید چنائے کے کام کو سراہا ۔

سینیٹر نزہت صادق نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں سیاست ، اسمبلیوں اور لوکل باڈیز میں بھی خواتین کی نمائندگی بڑھے گی ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے دونوں اطراف سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور جنگ ابھی بھی جاری ہے ۔اقتصادی راہداری کے نتیجے میں خطے کی ترقی کے امکانات پر بھی بات ہوئی اور علاقے میں پر امن حالات کو راہداری کی کامیابی کیلئے اہم قرار دیا گیا ۔ملاقات میں افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت بھی زیر بحث آئی

متعلقہ عنوان :