خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے پرائیوٹ پریکٹس کے تحفظ کیلئے ہڑتال کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 فروری 2016 21:03

خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے پرائیوٹ پریکٹس کے تحفظ کیلئے ہڑتال ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء)خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹرز کی جانب سے پرائیوٹ پریکٹس کے تحفظ کیلئے ہڑتال کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف ڈاکٹرز کے ایک طبقے کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے رکن ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی نے نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کا اصل مقصد پرائیوٹ پریکٹس کا تحفظ ہے۔