پشاور میں 8 سوکنال اراضی پر جدید طرزکا ٹرانسپورٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا،ملک شاہ محمد خان
بدھ 10 فروری 2016 21:01
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رنگ روڈ انٹرچینج کے قریب 8 سوکنال پرمشتمل اراضی خریدی ہے۔جس پر جدید طرز کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپلیکس تعمیرکیا جائے گا۔اس کے علاوہ پشاور میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ سو جدید بسیں چلانے کے لئے محکمہ عنقریب اشتہار جاری کرے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترپشاور میں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ملک شاہ محمد خان وزیر نے بتایا کہ شہرمیں ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ہدایت کی ہے کہ ٹرک ٹرمینل کے قیام کے لئے اراضی خریدی جائے جس کے لئے سروے شروع کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبائی حکومت کے لئے روڑے اٹکا رہی ہے اور وہ ریلوے کی زمین صوبائی حکومت کو لیز پر دینے سے انکار ی ہے جبکہ دوسری طرف وہ صوبے میں میٹرو کے لئے رقم کی فراہمی کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹے وعدے کرتی ہے۔
اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام پارلیمنٹرین میانوالی اورڈی آئی خان روٹ کی مخالفت پرمتفق نہیں کیونکہ مذکورہ مجوزہ راہداری سے صرف ایک ہی ضلع کو استفادہ ہوگا ۔یہی وجہ ہے کہ پہلے مرحلے میں کوریڈورII پر کام کاآغاز کیاجائیگا جس کے لئے ایشیا ڈیویلپمنٹ بنک سے بات ہوگئی ہے۔ کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں وہ خود کئی دفعہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر پراچانک چھاپے لگا چکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اہلکاروں کو معطل کیاگیاہے جبکہ دوسرے محکموں کے ملوث اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.