اولڈ راوئینز کی سالانہ تقریبات کے آغازکا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 20:52

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کی سالانہ تقریبا ت کا ا ٓغا ز کل بروز جمعہ کرکٹ فیسٹیول میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان گزشتہ روز اولڈراوئینز یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلا س کے بعد کیا گیا،جس کی صدارت یونین کے صدر کا مران لاشا ری نے کی،جبکہ آنریری سیکرٹری ڈا کٹر خا لد منظور بٹ ،ایگزیکٹو ممبرز محمد نعیم طا ہر، قاضی آفا ق حسین ،اسجد غنی طا ہر اور فا ئق صا دق نے بھی اجلا س میں شر کت کی ۔

کرکٹ فیسٹیول میچ کے علاوہ اولڈ راوئینز کیلئے سا لا نہ اعشائیہ اور میوزک کنسرٹ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا،جس میں بھارتی اولڈ راوئینز بھی مدعو کیے جا ئیں گے۔ کل ہونے والے کرکٹ میچ میں نا مور اولڈ راوئینز اور ٹیسٹ کر کٹر بھی شر کت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :