ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ ‘گڈ گورنس اور کوالٹی ایشورنس کے اقدا مات پر اظہار اطمینان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 20:52

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ ‘گڈ گورنس اور ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں میں گوڈ گورنس اور کوا لٹی ایشورنس کے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں بہترین انتظامی معاملات اور کوالٹی ایشورنس کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفدمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک نمائندے اور تین ماہرین شامل تھے پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے پنجاب یونیورسٹی میں بہترین تعلیمی اور تحقیقی معیار کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی ہائر ایجوکیشن کمشن کے وفد نے معلومات فراہم کرنے اور دورہ کرنے کے سلسلے میں تعاون کرنے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :