انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا
ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 20:52
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے انٹرکالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 72سکور سے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں 4ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ، دوسری پوزیشن ہیلے کالج آف کامرس جبکہ تیسری پوزیشن گورنمٹ کالج پتوکی نے حاصل کی۔
(جاری ہے)
میچ میں دو کھلاڑیوں احمد اکرم اور ندیم اکمل کو مین آف دی میچ قراردیا گیاجبکہ بیسٹ بولر آف ٹورنامنٹ پتوکی کے عابد علی،بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ محمد عظیم، بیسٹ آلرونڈر ہیلے کالج کے فیضان بٹ اور لا ء کالج کے حمزہ نذرجبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے ندیم اکمل قرار پائے ۔
تقریب تقسیم انعامات نیو کیمپس گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران، سماجی کارکن چوہدری اکرم اورراجہ منور ،عابد چوہدری ،ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز شاہد گل ،ساجد ر شید اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کوئی بھی ہدف اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک اس کے لئے محنت نہ کی جائے انہوں نے کہا کے کھلاڑی اپنی فٹنس اور ورزش کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.