سنی اتحاد کونسل نے اہلسنّت جماعتوں کا مشرکہ اجلاس 12فروری کو جامعہ رضویہ میں طلب کرلیا

بدھ 10 فروری 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء )سنی اتحاد کونسل نے ملکی و عالمی حالات پر غور کیلئے اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 12فروری کو جامعہ رضویہ میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔اجلاس میں تیس سے زائد اہلسنّت جماعتوں کے قائدین شریک ہونگے ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔