کراچی، جعلسازی کا مرتکب ہونے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،ڈائریکٹر ہیلتھ

بدھ 10 فروری 2016 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر (ہیلتھ) ریگولیشن اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر رضی الدین خان نے جعلی فوڈ انسپکٹر کی طرف سے شہر کے تاجروں کو پریشان کئے جانے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ جعلسازی کا مرتکب ہونے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور دکاندار حضرات جعلی فوڈ انسپکٹر کے خلاف علاقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام کے ایم سی فوڈ انسپکٹرز کی جانب سے کی گئی اس شکایت پر کیا گیا ہے کہ اعجاز احمد نامی شخص خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے تاجروں کو ہراساں کر رہا ہے لہٰذا اس کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :