ملک میں امن وبھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کا واحدراستہ باچا خان بابا کا فلسفہ عدم تشدد ہے،قاسم جان رہنماء اے این پی سندھ

بدھ 10 فروری 2016 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی(ولی)سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان کی قیادت میں قادر خان ایڈوکیٹ ،زربالی خان حسن اور شیرین خانے ضلع وسطی میں عمر فاروق کالونی اور ڈی سلوا ٹاؤن کا سیاسی دورہ کیاجہاں مختلف نظریاتی ساتھی اور علم وادب سے تعلق رکھنے ولی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور 28 فروری کو منعقد کئے جانے والے خدائی خدمت گارتحریک کے بانی خان عبدالغفارخان المعروف باچا خان ،خان عبدالولی خان اور بابا اجمل خٹک کی مشترکہ برسی کے حوالے سے باچا خان امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ،امن کانفرنس منعقد کرنے پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پارٹی پروگرام کوسراہا ،اس موقع پر قاسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے سنگین صورتحال ،مہنگائی ،بے روزگاری اور کرپشن سمیت دیگر سنگین مسائل کا حل تب ہی ممکن ہوگا جب ملک میں امن وبھائی چارے کی فضاء قائم ہونگی اور اس کا واحدراستہ باچا خان بابا کا فلسفہ عدم تشدد ہے جس کی ضرورت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو ہے اور اب دنیاماننے پر مجبور ہوگئی ہے کہ باچا خان کا راستہ درست تھا اے این پی ولی ہی واحدسیاسی جماعت ہے جو فلسفہ عدم تشدد پر مکمل گامزن ہے انہوں نے مزید کہا جن مفاد پرستوں پختونوں کو نفرت ،تشدد اور دشمنی کی جس آگ میں دھکیلا تھا مور بی بی (بیگم نسیم ولی خان )نے امن مشن کے تحت صوبہ سندھ کا دورہ کرکے خان عبدالولی خان کی طرح اس آگ پرپانی ڈالا جس کی بدولت سندھ کے بڑے شہر وں میں امن کی فضاء قائم ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ باچا خان امن کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور امن وبھائی چارہ کے قیام اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد کو تقویت ملے گی ۔